حکومت پنجاب اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

لاہور: (پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے امریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی، جس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سیاسی و اقتصادی مشیر صدف سعد بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی فلاحی اقدامات، پنجاب فلم سٹی، تھیٹر کے فروغ اور ثقافتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل نے پنجاب فلم سٹی اور تھیٹر کی بحالی کے اقدامات کو سراہا، جبکہ الحمرا آرٹس کونسل اور امریکی فنکاروں کے درمیان مشترکہ شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


عظمیٰ بخاری نے امریکی وفد کو خواتین، طلبہ، کسانوں اور "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام سمیت پنجاب حکومت کے مختلف عوامی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آخر میں عظمیٰ بخاری نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔

WhatsApp Image 2026 07 09 at 3.45.35 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے