بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) معمولی تلخ کلامی پر بااثر افراد کی جانب سے ایک نوجوان پر پالتو کتا چھوڑنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر پہلے نوجوان پر پالتو کتا چھوڑا، جس سے وہ زخمی ہوگیا، بعد ازاں اسے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلرز کا انوکھا کارنامہ، شہری کو جرمنی کا بتا کر سری لنکا پہنچا دیا
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن کو فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت تمام شہریوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر فوری ایکشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔













