انسانی اسمگلرز کا انوکھا کارنامہ، شہری کو جرمنی کا بتا کر سری لنکا پہنچا دیا

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 اشتہاری ملزمان قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل میں تفتیش میں شامل ہو گئے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں قمر اعجاز خالد فاروق، سید عمران عباس، تبسم اعجاز احمد، محمد حذیفہ عثمان بٹ اور یاسر امجد شامل ہیں ملزمان شہریوں کو اٹلی، کینیڈا البانیہ پرتگال اور سعودی عرب میں روزگار دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے رہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک مقدمے میں ملزمان نے شہری کو جرمنی بھجوانے کا وعدہ کیا، تاہم اسے پہلے سری لنکا اور بعد ازاں سعودی عرب بھجوایا گیا، جہاں سے جعلی بوسنین ویزا استعمال کرنے کی وجہ سے بوسنیا جاتے ہوئے ڈی پورٹ کر دیا گیا ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں متاثرین سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل سے 6 جبکہ گجرات سرکل سے ایک ملزم گرفتار کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ سرکل میں 2 اشتہاری ملزمان تفتیش میں شامل ہوئے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے