سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ گمشدہ بچے عدنان کو محض ایک گھنٹے کے اندر تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
مزید پڑھیں: کیا کاہنہ جیسے سانحات دوبارہ نہیں ہوں گے؟ پنجاب حکومت کا ایک بڑا پروگرام شروع
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او صدر فضل قادر نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بچے کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔








