راولپنڈی /سیالکوٹ ( پنجاب پوسٹ) آزاد جموں و کشمیر الیکشن 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک بھرپور انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی و مقامی قیادت، ارکانِ اسمبلی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عزم کا اظہار کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کی چاروں نشستیں جیت کر قائد میاں نوازشریف کو تحفہ دی جائیں گی، انشاءاللہ 27 جولائی کو راولپنڈی ڈویژن میں شیر کی کامیابی گونجے گی۔
بیراں کلاں تحصیل ظفروال (نارووال) ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھرپور الیکشن مہم جاری، پی ٹی آئی رہنما چوہدری عادل کی ساتھیوں رفقاء سمیت مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم جاوید کی بھرپور حمایت کا اعلان وزیراعلی مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔











