ڈی پی او جھنگ نے سلیوٹ کیوں نہیں کیا؟ ارکان اسمبلی اور ڈی پی او کا معاملہ کیا ہے؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس اس وقت غیر متوقع طور پر کشیدہ ماحول اختیار کر گیا جب ایک باوردی پولیس افسر کے ایوان میں داخل ہونے کے انداز پر ارکانِ اسمبلی نے شدید اعتراض اٹھا دیا۔

اجلاس کے دوران ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ڈی پی او نے ایوان میں داخل ہوتے وقت ارکانِ اسمبلی کو سیلوٹ نہیں کیا، جو ایوانی روایات اور منتخب نمائندوں کے احترام کے منافی ہے۔ ایک رکنِ اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ باوردی افسر کے لیے ایوان میں داخلے کے وقت ارکان کو سیلوٹ کرنا احترام اور پارلیمانی روایت کا تقاضا ہے۔

اعتراضات کے دوران ایک رکنِ اسمبلی نے احتجاجاً اجلاس چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا، جس سے اجلاس میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی۔

بعد ازاں متعلقہ ڈی پی او نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ معذرت کے بعد استحقاق کمیٹی کے ارکان نے معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا اور اجلاس معمول کے مطابق جاری رہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے