لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فیکلٹی سمٹ 2026، دوسرے روز چھ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد


لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ فیکلٹی سمٹ 2026 کے دوسرے روز تدریسی معیار، تحقیقی استعداد اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے چھ خصوصی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے وژن اور ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل لرننگ (DFDI) پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نذیر کیانی کی نگرانی میں منعقدہ ورکشاپس میں جدید تدریسی حکمتِ عملی، اساتذہ کی ذہنی صحت اور نفسیاتی مضبوطی، مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال اور امتحانی نظام میں جدت، تحقیقی منصوبوں کے لیے فنڈنگ کے حصول، مؤثر ابلاغ و قیادت اور معیاری و ذمہ دارانہ علمی اشاعت جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر پارٹ ون امتحانات کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد سے زائد بہتری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو رپورٹ پیش

مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکاء کو جدید علمی رجحانات اور عملی مہارتوں سے آگاہ کیا۔ سمٹ کے پہلے روز 70 سے زائد تحقیقی منصوبوں اور علمی کامیابیوں کی نمائش کے بعد دوسرے روز کی سرگرمیوں نے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے، تحقیق و تدریس میں جدت لانے اور بین الشعبہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے