سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026-27، 4630 وکلاء آج حق رائے دہی استعمال کریں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 8 مرکزی عہدوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

صدارت کے عہدے کے لیے سردار امان خان اور سید امجد شاہ مدمقابل ہیں، جبکہ سیکرٹری کی نشست پر میاں عرفان اکرم اور محمد عارف اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر بلوچستان کی نشست پر عبدالمالک بلوچ اور محمد ابراہیم لہری بلوچ، نائب صدر خیبر پختونخوا کے لیے حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں، نائب صدر پنجاب کے لیے چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی، جبکہ نائب صدر سندھ کے لیے عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف محمود لار آمنے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی ہونے کی بنیاد پر ہر مقدمہ خصوصی عدالت منتقل نہیں ہو سکتا، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کے لیے قاضی شہریار اقبال اور سائرہ خالد راجپوت، جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کھرل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

انتخابی اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے 361، خیبر پختونخوا سے 646، راولپنڈی اور اسلام آباد سے 864، لاہور، بہاولپور اور ملتان سے 1,971 جبکہ سندھ سے 788 وکلاء ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے یہ انتخابات وکلاء برادری کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، جن میں منتخب ہونے والی نئی قیادت آئندہ مدت کے لیے بار کے معاملات اور وکلاء کی نمائندگی کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے