لاہور (پنجاب پوسٹ) مانگا منڈی مین بازار میں دوکان پر تالے توڑ کر قبضہ کی کوشش کی گئی۔ ایس ایچ او مانگا نے 15 پرکال موصول ہوتے ہی بر وقت رسپانس کرکے قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔قبضہ مافیا مرد عورتوں نے ایس ایچ او مانگا و ٹیم سے مزاہمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ہنجروال کے علاقے میں باپ نے معمولی تلخ کلامی پر بیٹے کو فائر مادیے
مزاحمت سے ایس ایچ او مانگا زخمی ہوگئے،کانسٹیبل کی شرٹ پھٹ گئی اور لیڈیز کانسٹیبل کو بھی تھپڑ پڑےقبضہ مافیا بلقیس بی بی اور سمیہ بی بی موقع سے گرفتار ہوگئیں جبکہ اجمل شاہ،افضل شاہ اور ایوب شاہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے
ملزمان کے خلاف تھانہ مانگامنڈی میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جو جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے












