وزیراعلیٰ پنجاب کے ”کسان دوست“ اقدامات سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی راہ ہموار، ”کسان بینک“ کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا، گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر، عظمیٰ بخاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ”کسان دوست“ اقدامات سے صوبے میں زرعی ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں، کسان بینک کے قیام کا اعلان کسانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوگیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے مطالبے پر گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کسانوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔ پنجاب میں اب زراعت کی ترقی کے لیے حقیقی معنوں میں کام ہوتا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو 50 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست 10 لاکھ کسان مستفید ہو رہے ہیں۔ مریم نواز نے کسانوں پر اعتماد کیا ہے، اسی لیے کسان کارڈ کے تحت ریکوری کی شرح 100 فیصد ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسانوں کو ٹریکٹر، سپر سیڈر اور کسان کارڈ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ یہ مریم نواز کا پنجاب ہے، ایک بدلتا ہوا اور ترقی کرتا پنجاب ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں منصوبے اور ریلیف پیکجز اب صرف فائلوں اور سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے، بلکہ فلاحی منصوبے اور عوامی ریلیف پیکجز عملی طور پر زمین پر فراہم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے