پنجاب میں 9 ادویات کے بیچز غیر معیاری قرار، محکمہ صحت کا فوری الرٹ

فیصل آباد: (پنجاب پوسٹ)محکمہ صحت پنجاب نے مارکیٹ میں دستیاب 9 مختلف ادویات کے بیچز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے فوری انتباہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران متعدد ادویات مقررہ معیار پر پورا نہ اتر سکیں، جس کے بعد ان کے متعلقہ بیچز کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق حاملہ خواتین میں قے کی شکایت کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا ڈوکسی کلائن کا ایک بیچ غیر معیاری پایا گیا۔

اسی طرح جلدی امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی کلینڈامائسن جیل بھی معیار پر پورا نہ اتر سکی، جبکہ معدے کی تیزابیت اور السر کے علاج میں استعمال ہونے والی پینٹوپرازول کا ایک بیچ بھی ٹیسٹ میں ناکام قرار دیا گیا۔

مزید برآں مونٹیلوکاسٹ ساشے کے پانچ مختلف بیچز اور ڈیکسامیتھاسون انجکشن کا ایک بیچ بھی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بیچز کا اسٹاک فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹا کر فروخت روک دی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ طبی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے