ڈیفنس موڑ روڈ انجینئرنگ : ایک تبدیلی سے شہر میں ٹریفک نظام پر حیران کن اثر کا منصوبہ کیا ہے؟

لاہور: (پنجاب پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈیفنس موڑ کا دورہ کر کے جاری روڈ ری ڈیزائننگ اور ٹریفک مینجمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد دیرینہ ٹریفک مسائل کا مستقل حل اور شہریوں کو تیز، محفوظ اور ہموار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق ڈیفنس موڑ پر ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر بنانے کے لیے روڈ انجینئرنگ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ منصوبے کے تحت ٹرننگ لین کی چوڑائی 22 فٹ سے بڑھا کر 33 فٹ کی جا رہی ہے تاکہ گاڑیاں زیادہ تیزی سے گزر سکیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ مجوزہ روڈ انجینئرنگ مکمل ہونے کے بعد اس مقام سے گزرنے والی گاڑیوں کی گنجائش 6 ہزار سے بڑھ کر 9 ہزار گاڑیاں فی گھنٹہ ہو جائے گی، جبکہ اوسط رفتار 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے گاڑیوں کی قطاروں کی لمبائی 400 سے 600 میٹر کے بجائے 100 سے 150 میٹر تک محدود ہو جائے گی، جبکہ شہریوں کا کراسنگ ٹائم 85 سے 110 سیکنڈ سے کم ہو کر 45 سے 60 سیکنڈ رہ جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریول ٹائم بھی 5 سے 6 منٹ سے کم ہو کر 2 سے 3 منٹ تک آ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر ہونے سے روزانہ کاربن اخراج میں بھی نمایاں کمی آئے گی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا یومیہ اخراج 6.4 ٹن سے کم ہو کر تقریباً 3.2 ٹن رہ جائے گا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ جدید ٹریفک ریشنلائزیشن اور روڈ انجینئرنگ کے ذریعے شہریوں کو تیز، محفوظ اور بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے