لالک جان شہید کی لازوال قربانی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کا خراجِ عقیدت

لاہور: (پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نشانِ حیدر کے اعزاز سے سرفراز حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔” انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، استقامت اور فرض شناسی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔

ان کی جرات، عزم اور قربانی پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانی ہمیشہ پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے شہدا ہماری شان، ہماری آن اور ملک کے حقیقی محافظ ہیں۔

ارضِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کا قرض کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی عظیم خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے