لاہور پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے 25 اشتہاری کیسے پکڑے ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مانگا منڈی پولیس نے ایک بڑے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 25 روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری، دھوکہ دہی، فراڈ، خیانتِ مجرمانہ، دھمکیوں اور بوگس چیک جیسے مقدمات میں قانون کو مطلوب تھے اور کافی عرصے سے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا، جس کے نتیجے میں کارروائی کامیاب رہی۔ گرفتار ملزمان میں سرور شہزاد، عبدالرزاق، فاروق، بلال، صغیر حسین، سہیل، عقیل، حبیب، وحید، نوید بھٹی، شاہ جہاں، شہزاد، عثمان شوکت، اللہ دتہ، آصف رشید، عدنان لیاقت، امجد، آصف، رشید اور دیگر شامل ہیں، جو لاہور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کیا، جنہیں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر شاہ رخ خان نے کامیاب کارروائی پر سب انسپکٹر اشرف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے