پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آخر کتنےکلومنشیات برآمد؟

پنجاب :(پنجاب پوسٹ)کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 75 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مکمل کیے۔ کارروائیاں بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال سمیت مختلف اضلاع میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 156.61 کلوگرام منشیات کی ترسیل ناکام بنائی گئی جبکہ مجموعی طور پر 87 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 96.6 کلوگرام چرس، 10.4 کلوگرام افیون، 5.9 کلوگرام آئس، 42.2 کلوگرام بھنگ، 1.2 کلوگرام ہیروئن اور 188 بوتلیں شراب شامل ہیں۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے، جو منشیات فروش نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا مالی نقصان ہے۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 پستول، 2 عدد 12 بور گنز اور 2 ایس ایم جیز بھی برآمد کی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منشیات فروش عناصر اسلحے سے بھی لیس تھے۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے مشن کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے