مریم نواز کی کارکردگی ہی الزامات کا جواب ہے ، عظمیٰ بخاری کا موقف

لاہور : ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی فلاح اور معاشی خودمختاری کے لیے شروع کی جانے والی مختلف اسکیموں پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا آغاز کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ "اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم کے تحت 30 ہزار خاندانوں کو اپنی زمین کا مالک بنایا گیا ہے، جبکہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر کی چھت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "اپنی زمین اپنا گھر” پروگرام کے پہلے مرحلے میں دو ہزار مستحق خاندانوں میں مفت پلاٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری کے لیے بھی ریکارڈ اقدامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے کسانوں میں 9 لاکھ کسان کارڈ، 30 ہزار گرین ٹریکٹرز، 5 ہزار سپر سیڈرز اور 8 ہزار سولرائزڈ ٹیوب ویلز تقسیم کیے جا چکے ہیں تاکہ کسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور زرعی اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات اٹک سے لے کر رحیم یار خان تک پہنچ رہے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنی کارکردگی کے ذریعے تنقید، الزامات اور پروپیگنڈے کا جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے، جس کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے