دریائے سندھ پاکستان کا سروائیول،چیلنج کرنے پر مودی کی غلطی فہمی دور کردیں گے ، عظمیٰ بخاری

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پاکستان کا سروائیول ہے ، نریندر مودی نے اگر اسکو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اسکی غلط فہمی دور کردیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی کی فسطائی حکومت ہے، بی جے پی سمجھتی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم کے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرسکتی ہے؟بھارتی حکومت سمجھتی ہے کوئی اس کی باز پرس نہیں کر سکتا۔ یہ نریندر مودی اور اس کے بھگتوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔بھارت کو یاد تو ہوگا کہ اس سے پہلے بھی پاکستان بہت بار اس کی کئی غلط فہمیاں دور کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ یہی خطے میں امن، استحکام اور آبی تعاون کی بنیاد ہے، عطا اللہ تارڑ

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زراعت، معاشی ترقی اور سرواوئل ہے۔ اسے چیلنج کرنا ہماری سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جسے بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے ہمارے 6 ہزار لوگ جاں بحق ہوچکے، اتنے لوگ جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے