پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب بھر میں آئندہ دو روز بارشوں اور آندھی کا امکان

(پنجاب پوسٹ):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور سمیت متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرج چمک اور آسمانی بجلی کے دوران کھلے میدانوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ جائیں، جبکہ گردوغبار اور تیز آندھی کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔ شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاح بھی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے