پنجاب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

لاہور:(پنجاب پوسٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں کل 6 جولائی سے 10 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پاکستان میں ایک فعال موسمی سسٹم داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے