میثاق سنٹرز، اقلیتوں کے اعتماد کا مرکز؛ رواں سال 14 ہزار سے زائد شہریوں کو قانونی خدمات فراہم

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس کے میثاق سنٹرز نے رواں سال 14 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی اور انتظامی سہولیات فراہم کیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق میثاق سنٹرز سے 868 غیر مسلم شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ 8 ہزار 13 اقلیتی شہریوں اور دیگر اضلاع کے 4 ہزار 834 افراد کی پولیس ویریفکیشن بھی مکمل کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران میثاق سنٹرز میں 54 کریمینل، 22 گمشدگی اور 80 بے وسیلہ افراد سے متعلق رپورٹس بھی درج کی گئیں۔


سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میثاق سنٹرز اقلیتوں کے اعتماد اور تحفظ کی علامت ہیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے میثاق سنٹرز پوری طرح فعال ہیں، اقلیتی برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور پولیس اقلیتی شہریوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے