بھکھی: پالتو گھوڑے کی ٹانگ لگنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) بھکھی گاؤں میں واقع مکہ شادی ہال کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پالتو گھوڑے کی ٹانگ لگنے سے 7 سالہ بچہ دیوار سے جا ٹکرایا اور شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو سی پی آر (CPR) دیتے ہوئے فوری طور پر RHC کھاریانوالہ منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔بعد ازاں لواحقین کی درخواست پر بچے کی میت بھکھی گاؤں منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 7 سالہ عبدالہادی ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے