رائیونڈ: نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر اور پٹواریوں کے درمیان پہلی ہی میٹنگ تنازع کا شکار

لاہور:(پنجاب پوسٹ) رائیونڈ میں نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ مال کے پٹواریوں کے درمیان پہلی ہی میٹنگ تنازع کا شکار ہو گئی، جس کے بعد پٹواریوں نے مبینہ نامناسب رویے اور دھمکیوں کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پٹواریوں کے مطابق اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں گٹروں کے ڈھکن اپنی ذاتی جیب سے لگوائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس ہدایت پر اعتراض کیا تو اسسٹنٹ کمشنر نے مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی۔

واقعے کے بعد پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی اور اعلان کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ہڑتال کے باعث فرد، انتقال، رجسٹری اور دیگر ریونیو سے متعلق سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔

رائیونڈ میں پیدا ہونے والے اس تنازع کے باعث محکمہ مال کی خدمات متاثر ہیں، جبکہ شہری صورتحال کے جلد حل اور معمول کے مطابق سرکاری خدمات کی بحالی کے منتظر ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے