پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، کتنے مطلوب ملزمان قانون کی گرفت میں آئے؟

لاہور: (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے رواں سال اب تک 87 ہزار 464 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاریوں میں 23 ہزار 583 اے کیٹگری جبکہ 63 ہزار 881 بی کیٹگری کے اشتہاری شامل ہیں۔ اسی دوران صوبہ بھر سے 27 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے جن میں 4 ہزار 331 اے کیٹگری اور 23 ہزار سے زائد بی کیٹگری کے مفرور شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے 10 ہزار 632 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا، جن میں 3 ہزار 832 اے کیٹگری اور 6 ہزار 800 بی کیٹگری کے عادی مجرم شامل ہیں۔


صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال 19 ہزار 103 اشتہاری مجرمان، 8 ہزار 938 عدالتی مفرور اور 4 ہزار 214 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے