غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی: ڈی این اے رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

لاہور: غیر ملکی خواتین کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانزک تجزیے کے دوران تین ملزمان کے ڈی این اے متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی این اے میچ ہونے والے ملزمان میں نواز سرفہرست ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نواز نے مبینہ طور پر سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

WhatsApp Image 2026 07 06 at 1.42.29 PM 1

تحقیقات کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر آٹھ ملزمان کے ڈی این اے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے۔ ذرائع کے مطابق تین ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ دیگر ملزمان کے نمونوں کا فرانزک تجزیہ تاحال جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے