فورٹ عباس، معمولی تلخ کلامی خونریز بن گئی، داماد کے حملے میں ساس جاں بحق

فورٹ عباس (پنجاب پوسٹ) تھانہ کچھی والا کی حدود میں گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں مبینہ طور پر داماد نے چھریوں کے وار کر کے اپنی ساس کو قتل جبکہ سالی کو شدید زخمی کر دیاگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک نمبر 237 ایچ آر میں پیش آیا، جہاں داماد اور ساس کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزم نے طیش میں آ کر ساس اور سالی پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ساس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ سالی شدید زخمی ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا گیا، جبکہ مقتولہ کی میت بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے