(پنجاب پوسٹ) چشتیاں کی محبوب کالونی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں میونسپل کمیٹی کے تین اہلکار گٹر میں اترنے کے بعد زہریلی گیس سے متاثر ہو گئے۔ واقعے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
ریسکیو حکام کے مطابق میونسپل کمیٹی کے اہلکار گٹر کی صفائی میں مصروف تھے کہ گٹر میں موجود زہریلی گیس کے باعث ان کا دم گھٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں کی لاشیں گٹر سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔
مزید پڑھیں؛منڈی بہاءالدین، گھریلو ناچاقی پر باپ نے 18 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عرفان مسیح اور شفیق مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے اہلکار کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔








