لاہور (پنجاب پوسٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کے اغواء برائے تاوان سیل لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر لاپتا 16 سالہ اسداللہ کو ٹریس کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اسداللہ کے والدین نے دو روز قبل تھانہ گلبرگ لاہور میں بچے کی گمشدگی و مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد انہوں نے بچے کی بازیابی کے لیے سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل سے بھی مدد طلب کی۔
سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہوئیں اور صرف 24 گھنٹوں کے مختصر وقت میں بچے کو ٹریس کر کے بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا۔
بچے کی جلد بازیابی پر والدین نے سی سی ڈی پنجاب کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔














