لاہور فیروز پور روڈ بارش کے باعث پھسلن موٹر سائیکل بے قابو ، دو سگے بھائی جاں بحق

لاہور میں بارش کے دوران پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر پارک سے قصور کی جانب گیٹ نمبر 2 کے قریب موٹر سائیکل بارش کے باعث پھسلن والی سڑک پر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ولد عارف (عمر تقریباً 18 سال) اور حسن ولد عارف (عمر تقریباً 16 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بھائی لاہور سے قصور جا رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاہور ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شرازی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا رفتار کم رکھیں، محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے