لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز کی تقرری، 27 جولائی کو حلف برداری

لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرریوں کا معاملہ سامنے آ گیا ہے، جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نئے تعینات ہونے والے 10 ججز سے حلف لیں گی۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب 27 جولائی بروز سوموار منعقد ہوگی، جس کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ نئے ججز کو بطور ایڈیشنل جج ایک سال کے لیے تعینات کیا جائے گا، جبکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مستقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ججز میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد علی باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان شامل ہیں

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن نے 21 جولائی کو ان ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے