پنجاب کی 147 تحصیلوں میں کب تک الیکٹرک بسیں چلیں گی؟ حکومت نے تاریخ دے دی


لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گرین الیکٹرک بسیں پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لائی ہیں اور الیکٹرک بسوں کی ڈیمانڈ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہر شہر کے لوگ مریم نواز سے خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کے شہر میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 147 تحصیلوں میں جلد الیکٹرک بسیں چلتی نظر آئیں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اس وقت 1100 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، جبکہ الیکٹرک بسوں سے روزانہ لاکھوں افراد معیاری اور سستی سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گرین بسوں کے ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان اور نوجوان مریم نواز کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور مریم نواز اپنے ہر پروجیکٹ میں نوجوانوں کو پہلی ترجیح دیتی ہیں۔ اسی لیے نوجوان طبقے میں مریم نواز کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ میں پنجاب کا کسی صوبے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے