لاہور: انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ، فراڈ کن علاقوں میں کیسے کیا جارہا تھا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے لاہور زون کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت پانچ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں لقمان، اسرار احمد، احتشام الحق، افضال احمد اور عبدالخالق شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزے دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر ایک کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار روپے بٹورے، تاہم انہیں بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے۔


ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم احتشام الحق سال 2023 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج تھا۔


ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے