لاہور ( پنجاب پوسٹ )لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری، 6 جولائی سے اطلاق ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر کا اطلاق 6 جولائی سے ہوگا، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہوں گی۔
روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے میں 6 ڈویژن بنچ اپیلوں پر سماعت کریں گے، جبکہ پرنسپل سیٹ پر 23 ججز بطور سنگل بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی کریمنل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : عدالتی سفر اختتام کو پہنچا ، جسٹس مسعود عابد نقوی کو با وقار الوداع
جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی کریمنل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔








