لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس مسعود عابد نقوی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عدالتِ عالیہ میں ایک سادہ مگر باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں عدالتی برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جسٹس مسعود عابد نقوی 4 جولائی 2026 کو اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سماعت سننے سے معذرت
تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے خصوصی شرکت کی اور جسٹس مسعود عابد نقوی کو گلدستہ پیش کرکے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم سمیت پرنسپل سیٹ پر خدمات انجام دینے والے دیگر فاضل ججز بھی موجود تھے۔
الوداعی تقریب خوشگوار مگر جذباتی ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں عدلیہ کے ارکان نے جسٹس مسعود عابد نقوی کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری اور عدالتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی طویل عدالتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے خراجِ تحسین پیش کیا۔








