خانیوال سے گمشدہ بچہ ڈولفن پولیس نے لاہور سے ڈھونڈ نکالا

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ڈولفن نے خانیوال سے گم ہونے والے بچہ کو ڈولفن سکواڈ نے لاہور سے ڈھونڈ نکالا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ لاوارث بچے کو داروغہ والا سے اپنی تحویل میں لیا۔13 سالہ ابو ہریرہ 30 جون خانیوال گھر سے نکلا، لاہور آپہنچا۔ابو ہریرہ کے ورثا کی تلاش کے لیے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کے چھاپے ، پیٹرول پمپ مالکان بلیک میلنگ پر اتر آئے ، پنجاب میں پٹرول قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا؟

واضح رہے کہ بچے کے گمشدہ ہونے کا مقدمہ تھانہ عبدالحکیم خانیوال میں درج ہے۔ ڈولفن ترجمان کا کہنا ہے کہ بچہ کے والدین کے لاہور پہنچنے تک بچے کو تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کیمونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی ۔ ساتھ ہی کہا کہ شہری گم شدہ و لاوارث بچوں کے حوالہ سے 15 پر کال کر یں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے