لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور شہر میں دوپہر کے وقت کہیں کہیں بادل آنے کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 7 جولائی کو پاکستان میں داخل ہوگا جس سے بارشوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور ریلوے اسٹیشن کے ٹریک غیر محفوظ؟ ٹوٹے سلیپرز اور غائب بولٹس کا انکشاف
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔








