(پنجاب پوسٹ) ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان سے اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا ہے۔ وفد کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کر رہے ہیں، جو اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری، محسن نقوی کا اہم دورہ
پاکستانی وفد میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں، جو نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام اور شخصیات بھی تہران میں موجود ہیں تاکہ سپریم لیڈر کو آخری عقیدت پیش کی جا سکے۔














