سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری، محسن نقوی کا اہم دورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے چیئرمین شہزادہ کے ہمراہ میں زیرِ تعمیر کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف سیکشنز اور انکلوژرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسٹیڈیم میں مجوزہ تبدیلیوں، جدید سہولیات اور مستقبل میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کرکٹ انفراسٹرکچر کی تیاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل قریب میں یہاں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے چیئرمین سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بے پایاں تعاون پر انتہائی مشکور ہیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے سفر کا حصہ بننا ایک بڑا اعزاز ہے، اور پی سی بی مستقبل میں بھی سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے