لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس نے ڈیفنس سی تھانے کے ایس ایچ او فریاد اشرف سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا. مقدمہ جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ کے چوکیدار کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ سرکاری رہائشگاہ میں غیر قانونی داخلے اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیاگیا ۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف آئی جی پنجاب کو کارروائی کی درخواست کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اب ہر ٹریفک چالان کا ثبوت بھی ملے گا؟ پنجاب میں نیا ڈیجیٹل نظام نافذکیا
ایف آئی آر متن کے مطابق ایس ایچ او اور دو اہلکار عدالتی افسر کی سرکاری رہائش گاہ میں اسلحہ سمیت رات گئے داخل ہوئے۔ اہلکاروں پر گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور دھمکیاں بھی دیں۔ ایس ایچ او نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود کو سی آئی جی سے فون پر بات کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس سی کو کلوز لائن کردیا۔ایس ایچ او فریاد اشرف دونوں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی سے متعلق معاملے پر مجسٹریٹ کے گھر گیا تھا۔












