لاہور(پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ کے ایک مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کر لی، جہاں سپیشل کورٹ سنٹرل-II لاہور نے ملزم محمد بوٹا کو دو سال قید بامشقت، پانچ لاکھ روپے جرمانے اور متاثرہ شہری کو تین لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔
ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ملزم محمد بوٹا نے شہری کو دبئی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر دو لاکھ 25 ہزار روپے بٹورے تھے۔ واقعے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 912/2017 تھانہ انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور میں درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں؛ایکسائز پنجاب کی ریکارڈ کارکردگی، آخر ہوا کیا؟
ایف آئی اے کے مطابق مضبوط تفتیش، ٹھوس شواہد اور قانونی ٹیم کی مؤثر پیروی کے باعث مقدمہ منطقی انجام تک پہنچا۔ کیس کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اقرا الطاف نے کی۔
عدالت نے فیصلہ سنانے کے بعد ملزم کو فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔









