بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سماعت سننے سے معذرت

لاہور:(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران دو رکنی بینچ نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو دوسرے بینچ کے روبرو مقرر کرنے کے لیے بھجوا دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ وہ اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے اس کیس کی مزید سماعت نہیں کریں گے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کی جائے تاکہ اسے کسی دوسرے بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جا سکے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جبکہ بجلی اور گیس کی خصوصاً ہسپتالوں، عدالتوں، تعلیمی اداروں اور ایمرجنسی سروسز کے لیے بلاتعطل فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مفادِ عامہ کے مقدمے میں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنا عوامی مفاد کی آواز دبانے کے مترادف ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے