پتھر دل ماں ، نومولود بچے کو لاہور کی نہر میں پھینک کر فرار ، تحقیقات کا آغاز

لاہور(پنجاب پوسٹ)مغلپورہ نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس اور ریسکیو کی مدد سے نومولود بچے کی لاش نہر سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

مغلپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نومولود بچے کی شناخت سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری کر دی گئی ہیں۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ واقعے کی محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہو گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے