باغبانپورہ چھت گرنے کا واقعہ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر

لاہور :(پنجاب پوسٹ)کے علاقے باغبانپورہ میں چھت گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت بہتر ہونے پر اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دو زخمی آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج ہیں، جبکہ ایک زخمی کو نیورو سرجری وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاج پر مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ باقی زیر علاج زخمیوں کی صحت میں بھی مسلسل بہتری آ رہی ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو انہیں بھی جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے