باغبانپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، متعدد افراد زخمی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقے باغبانپورہ، ویمن کالج روڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت اچانک گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی وہیکلز اور اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دیوار گرنے کے باعث1 طالب علم شہید اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ مقام پر کمرے کی چھت ٹی آر گارڈر پر مشتمل تھی، جس کے باعث ساختی کمزوری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے