وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مجھے اڈیالہ جیل میں 24، 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا گیا، جیل میں جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے، جیل میں میری چیخیں کسی نے نہیں سنیں، مجھے جیل جاکر احساس ہوا کہ بے بس قیدی کیسا محسوس کرتا ہے۔
یہ بات انہوں ںے جیل ریفارمز کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ ان سے قبل وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے خطاب کیا۔ خطاب سے پہلے مریم نواز نے پنجاب میں جیل اصلاحات سے متعلق ڈاکومنٹری چلوائی۔
طوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں نے جیل میں اصلاحات کی ہیں اور وہ اصلاحات کیں جو خود جیل میں کاٹ کر دیکھا، میں یہاں اس فورم پر کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی، مجھے اڈیالہ جیل میں 24، 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا گیا، قید تنہائی کا زہنی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے اس کا اندازہ ہے مجھے، جیل میں جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے،
مزیدپڑھیں؛باغبانپورہ سکول حادثہ: وزیراعلیٰ مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا فوری ایکشن
پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کے لیے ویڈیو لنک کی سہولت ہے، جیل میں میرے ساتھی کتابیں اور جائے نماز تھیں، جیل میں جو دیکھا اس پر پنجاب کی جیلوں کو ماڈرنائز کیا، جیلوں میں نئی جدید ریفارمز کو متعارف کروایا۔









