پنجاب سوشل اکانومک رجسٹری کا سروے جولائی میں مکمل، ہر گھرانے کا معاشی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے: مریم اورنگزیب

لاہور (پنجاب پوسٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب سوشل اکانومک رجسٹری (PSER) کا صوبہ بھر میں جاری سروے جولائی میں مکمل ہو جائے گا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر فرد، ہر خاندان اور ہر گھرانے کا معاشی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ حکومتی پالیسیاں اور فیصلے حقیقی اعداد و شمار اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد آبادی کے حجم کے مطابق معیشت، روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مؤثر منصوبہ بندی اور بہتری لانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق PSER کو ایک متحرک ادارہ بنایا جا رہا ہے، جہاں جدید ڈیش بورڈز اور پورٹلز کے ذریعے عوام کو بھی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔


مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کے دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آبادی، واٹر سیکیورٹی، تعلیم اور صحت جیسے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درست اور جامع ڈیٹا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھرانے، خاتون اور بچے کی صحت اور غذائیت میں بہتری کے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے