لاہور ( زروا خان سدوزئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی خواتین کیساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کے تحفظ کیلئے بھی سرگرم ہوچکی ہیں ۔ لاہور پولیس نے صرف دو گھنٹے کی ریکارڈ مدت میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا کے تاریخ رقم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15 پر ہالینڈ سے ایک کال موصول ہوتی ہے ۔ جس میں ایک خاتون کا والد شکایت کرتا ہے اسکی بیٹی کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اپنے دوستوں سے ملنے پاکستان آئی تھیں ۔ جنہیں اغوا کرلیا گیا اور ان سے 15 لاکھ ڈالر تاوان بھی طلب کیا گیا ۔ ایف آئی آر متن میں خواتین سے زیادتی کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان ائیرپورٹ: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، عمرہ جانے والی 2 خواتین آف لوڈ
کال موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیا اور لاہور پولیس کو دو گھنٹے کا ٹاسک دیا ۔پولیس نے دو کھنٹوں میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا کر 4ملزمان کو گرفتارکیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق غیر ملکی خاتون کے والد کی اطلاع پر پولیس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔سیف سٹی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی خواتین بازیاب کرائی گئیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ نمبر 1560/26 درج کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیا اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے خواتین کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہیں۔ خواتین کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،








