لاہور ( پنجاب پوسٹ) ای چالان شہریوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئے ، ڈولفن اسکواڈ نے ای چالان کی مدد سے شہری کی گاڑی کا سراغ نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کی حدود سے ایک قیمتی گاڑی نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گیا ۔اسی دوران سیف سٹی اتھارٹی کو کال کی گئی ۔ سیف سٹی کیمروں نے ڈولفن ٹیم کو گاڑی فیصل ٹاؤن سینٹر پوائنٹ کے قریب ہونے کا الرٹ بھیجا ۔ جس پر فوری کروائی کرتے ہوئے گاڑی راؤنڈ اپ کر لی گئی۔ گرفتار ملزم سمیر احسان چوری شدہ گاڑی سمیت کارروائی کے لیے تھانہ فیصل ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: 112 ای چالان کی نادہند موٹرسائیکل قبضے میں، لاہور ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق شہری کے گھر مختلف اوقات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد ای چالان بجھوائے گئے۔چوری شدہ گاڑی لاہور کی شاہراہوں پر مختلف اوقات میں ٹریفک قوانیں کی خلاف ورزی کرتے دیکھی گئی۔شہری کو ای چالان موصول ہونے پر معلوم ہوا کہ اس کی چوری شدہ گاڑی لاہور میں ہی موجود ہے۔گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج ہے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثہ سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔









