لاہور میں 700 میگاواٹ شارٹ فال، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا طوفان برپا

‎(پنجاب پوسٹ) لاہور میں بجلی کے شدید بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے جہاں تقریباً 700 میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی مجموعی طلب 5,120 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ فراہمی صرف 4,415 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طلب و رسد میں واضح فرق پیدا ہو گیا ہے۔

لاہور کے جن علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ان میں باغبانپورہ، مغلپورہ، لال پل، فتح گڑھ، ہربنس پورہ، دھرم پورہ، مال روڈ، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، چوہنگ اور مانگا منڈی سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے