لاہور: (پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے صوبے بھر کے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں شدید گرمی کے پیش نظر جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سمر گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں جانوروں کے لیے 24 گھنٹے صاف پانی کی فراہمی، خوراک کو سایہ دار مقامات پر رکھنے اور مناسب شیڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں پنکھوں، ایئر کولرز، برف، واٹر اسپرنکلرز اور نہانے کے تالابوں سمیت گرمی سے بچاؤ کے تمام ضروری انتظامات یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں؛پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف تکمیل کے قریب
حکام کے مطابق بندروں، ریچھوں اور شیروں جیسے گرمی سے زیادہ متاثر ہونے والے جانوروں کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ہیٹ اسٹریس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد، گلوکوز، وٹامن سی اور دیگر اینٹی اسٹریسرز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
لاہور سفاری پارک میں زرافوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے آئس فروٹ پاپس فراہم کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ جانوروں کے ماہرین اور ویٹنری ڈاکٹرز نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جدید طریقہ جانوروں کے








