لاہور ائیرپورٹ پر رن ویز کو کیوں بند کیا جا رہا ہے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پنجاب پوسٹ)مون سون کےموسم میں پرندوں کی بڑھتی سرگرمی کے پیشِ نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے خصوصی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔
نوٹم (NOTAM) کے مطابق 5 جولائی سے 15 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 5 بج کر 1 منٹ سے 8 بجے تک رن ویز معمول کی کمرشل پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی تاکہ برڈ اسٹرائیک کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔


پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پائلٹس کو بھی پرندوں کی بڑھتی نقل و حرکت کے باعث خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
نوٹم کے مطابق ان عارضی حفاظتی اقدامات کے دوران شیڈول کمرشل پروازیں متبادل اوقات میں آپریٹ کی جائیں گی، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لینڈنگ کی سہولت بدستور دستیاب رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے